2015ء ملکی ”برآمدات“ میں1 ارب 36کروڑ ڈالر کی کمی کا انکشاف

منگل 15 دسمبر 2015 15:41

2015ء ملکی ”برآمدات“ میں1 ارب 36کروڑ ڈالر کی کمی کا انکشاف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15دسمبر۔2015ء) صنعت و تجارت کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ای میگ’ اپنا بزنس‘ کی طرف سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2015ء میں ملکی ”برآمدات“ میں1 ارب 36کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے پاکستان میں نہ صرف غربت بڑی بلکہ مزدور کی یومیہ آمدن میں بھی شدید کمی آئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بیرون ممالک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی قابل ذکر کمی واقع ہوئی ہے۔میگ کے محقق اے بی جعفری کے مطابق برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتوں کو بجلی، گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دیا جا نا چاہئے ،مہنگی بجلی اور گیس کے باعث پاکستانی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث بیرون ممالک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی واقع ہورہی ہے جس سے صنعتکار پریشانی کا شکار ہیں ۔ جبکہ حالیہ دنوں میں خام مال کی درآمد پر 40ارب روپے کے ٹیکسوں کو واپس لیا جانا بھی انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :