سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کی ریلیوں کے تنازع پر فنکشنل لیگ اور پیپلزپارٹی
کے کارکنوں میں مسلح تصادم ‘تین افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے
عمر جمشید منگل 15 دسمبر 2015 16:26
سانگھڑ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔15 دسمبر۔2015ء) سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات کی ریلیوں کے تنازع پر فنکشنل لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں مسلح تصادم میں تین افراد ہلاک اور متعددزخمی ہو گئے ہیں، گولیاں لگنے سے 6 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں ، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی۔
(جاری ہے)
سانگھڑ میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے ہی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی جہاں فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ریلیاں نکالیں ، رحمانی چوک پر دونوں جماعتوں کی ریلیاں پہنچیں تو دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
فائرنگ سے 6 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں، وقفے وقفے سے ہونے والی فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جبکہ دونوں جماعتوں کے کارکن مختلف مقامات پر جمع ہونا شروع ہو گئے جس کے باعث صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی۔بعد ازاں حالات پر قابو پانے کیلئے رینجرز کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے امن و امان قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.