ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے لیے نقصان کا سبب بننے لگی

منگل 15 دسمبر 2015 16:43

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے لیے نقصان کا سبب ..

میلبورن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15دسمبر- 2015ء) ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقص کارکردگی اور ناکامیوں کے سبب غیر مقبول ہوچکی ہے اور اب اس کے خلاف سیریز کی میزبانی آسٹریلین بورڈ کیلیے بھی نقصان کا سبب بننے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں پہلا ٹیسٹ بھاری مارجن سے ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو دوسرے میچ میں میلبورن کے میدان میں اترنا ہے ، مذکورہ ٹیسٹ میچ روایتی طور پر باکسنگ ڈے پر 26 دسمبر کو شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

کرسمس تہوار کے اگلے روز اور نئے سال کی تعطیلات کے موقع پر کھیلا جانے والا میچ آسٹریلیا کے تماشائیوں میں ہمیشہ سے ہی مقبول رہا ہے جو ریکارڈ تعداد میں میدان کا رخ کرتے ہیں لیکن ویسٹ انڈیز کے خلاف منتظمین کو خدشہ ہے کہ حاضرین کی تعداد انتہائی کم ہوسکتی ہے ۔ مقامی منتظمین توقع کررہے ہیں کہ لگ بھگ ایک لاکھ نشستوں والے میلبورن سٹیڈیم میں پہلے روز پچاس سے 60ہزار تماشائی ہی میچ دیکھنے آئیں گے حالانکہ دو برس قبل یہاں ایشز ٹیسٹ کے پہلے روز ریکارڈ 91 ہزار سے زائد تماشائی آئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :