ماڈل ایان علی پر عائد فرد جرم کے خلاف درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری

لاہورہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے بھی ایان علی کے خلاف مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا

منگل 15 دسمبر 2015 17:28

ماڈل ایان علی پر عائد فرد جرم کے خلاف درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی پر عائد فرد جرم کے خلاف درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیا اور ٹرائل کورٹ سے بھی ایان علی کے خلاف مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے ماڈل ایان علی کی فرد جرم کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں کسٹم کورٹ راولپنڈی کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کے خلاف بیناد الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا اور کوئی ایسا مواد موجود نہیں ہے جس کی بنا ء پر ایان علی پر فرد جرم عائد کی جاتی۔سردارلطیف کھوسہ نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اے ایس ایف نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے کیونکہ اے ایس ایف کے پاس اس بات کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ ایان علی کو گرفتار کرے۔ ماڈل کے وکیل نے استدعا کی کہ ایان علی پر عائد فرد جرم کو کالعدم قرار دینے دیا جائے۔ فاضل عدالت نے ایان علی درخواست پر کسٹم حکام کو 22دسمبر کے لیے نوٹس جاری کر دیاجبکہ ٹرائل کورٹ سے بھی ایان علی کے خلاف مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :