امریکہ اور یورپی ممالک نے گستاخ رسولؐ کے خلاف بیان پر میرے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ، عشق رسولؐ کے جذبے کے سامنے اس طرح کی پابندیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں، نعت رسول مقبولؐ ایوان میں کارروائی سے قبل پڑھنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے

قومی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر غلام احمد بلور کا ایوان کے قواعد میں ترمیم پر اظہار خیال

منگل 15 دسمبر 2015 18:04

امریکہ اور یورپی ممالک نے گستاخ رسولؐ کے خلاف بیان پر میرے داخلے پر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپی ممالک نے گستاخ رسولؐ کے خلاف بیان پر ان کی امریکہ اور یورپ میں داخلے پر پابندی عائد کردی، عشق رسولؐ کے جذبے کے سامنے اس طرح کی پابندیاں کوئی حیثیت نہیں رکھتیں، نعت رسول مقبولؐ ایوان میں کارروائی سے قبل پڑھنے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، کیپٹن صفدر سمیت سارا ایوان مبارکباد کا مستحق ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان میں قواعد میں اس حوالے سے ہونے والی ترمیم پر اظہار خیال کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ عشق رسولؐ کے بغیر کسی مسلمان کی زندگی کا کوئی مقصد نہیں، رسول اﷲؐ سے محبت کرنے پر اﷲ نے اس بندے سے محبت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی کا واحد رکن ہوں، جس کے اظہار عشق رسولؐ پر امریکہ اور یورپ نے اپنے ہاں آمد پر پابندی عائد کی مگر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتال، ایک عاشق رسولؐکیلئے عشق رسولؐ سے بڑی کوئی دولت نہیں ہو سکتی، وہ دنیا کی ہر نعمت اس پر قربان کر سکتا ہے

متعلقہ عنوان :