مخدوم امین فہیم کیخلاف درج مقدمات میں نام نکالنے کا فیصلہ

منگل 15 دسمبر 2015 18:07

مخدوم امین فہیم کیخلاف درج مقدمات میں نام نکالنے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) ایف آئی اے اور نیب نے پیپلز پارٹی کے رہنما مرحوم مخدوم امین فہیم کے خلاف درج مقدمات میں ان کا نام نکالنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ مخدوم امین فہیم کے خلاف ایف آئی کرائم سرکل میں29 مقدمات درج ہیں ان پر عدالتی کارروائی شروع ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

ان کے خلاف ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ٹڈاپ میں مبینہ طور پردو ارب روپے سے زائد جعلی فریڈ سبسڈی دینے کے الزامات ہیں۔

اس کے علاوہ کارپوریٹ کرائم سرکل میں مقدمہ این آئی سی ایل کے ذریعے مہنگے نرخوں میں زمین کی خریداری پر درج ہوا جس میں سے ان کا نام عدالتی حکم پر نکال دیا گیا ہے جبکہ نیب میں ایک تفتیش این آئی سی ایل میں سابق چیئرمین ایاز خان نیازی کی غیر قانونی تقرری جاری تھی اسے بھی بند کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :