سندھ اسمبلی ، رینجرز اختیارات کی قرارداد نہ آنے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

منگل 15 دسمبر 2015 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات کی قراردادمنگل کو بھی نہ آئی جس پر اپوزیشن نے ایوان میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پھر ارکان واک آوٹ کر گئے جس کے بعد اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کردیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وہی ہوا جس کا ڈر تھا۔منگل کو بھی رینجرز کے اختیارات کی قرارداد غائب۔

سائیں سرکار کے عزائم پر اپوزیشن پھٹ پڑی۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس آج بھی تاخیر سے شروع ہوا۔

(جاری ہے)

حکومتی ارکان غائب رہے۔ایک گھنٹے کی تاخیر سے اجلاس شروع ہوا تو اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ شروع ہوا۔ شہریار مہر نے کہا کہ حکومت کا رویہ افسوسناک ہے معاملات حل نہیں کئے جارہے۔ اس موقع پر نثار کھوڑو اور شہریار مہر میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔بولنے کی اجازت نہ ملنے پر نصرت سحر عباسی نے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا جس کے بعد ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اس موقع پر اپوزیشن نے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور واک آوٹ کر گئے۔