کراچی، جشن عید میلاد النبی ﷺ شایان شان طریقہ سے منا کر رسول کریم ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں، حافظ محمد مشتاق اشرف

منگل 15 دسمبر 2015 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات محمد شاہد صابری کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی ڈویژن کے چیئرمین حافظ محمد مشتاق اشرف مرتضوی نے جشن آمد روسولﷺ کے سلسلے میں پروگرامات محفل نعت ، محفل میلاد،ریلیوں ،سجاوٹ ،و چراغاں اور جلوسوں کے انعقاد و پرچم کشائی کی تقریبات میں پیش آنے والے مسائل و انتظامی روکاٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈویژنلی چیئرمین حافظ محمد مشتاق اشرف مرتضوی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے بڑا تہوار اور مسرت کا دن ہے رسول پاکﷺکی ولادت و مبارک کا دن مسلمانوں کیلئے بے حد خوشی دن ہے آپ ﷺکی آمد سے کفر و ذلالت کی کالی گھٹائیں چھٹ گئیں اور عالم دنیامیں نور کا سماں چھا گیا اس دن کی اہمیت صاحب ایمان اور انکا سچا امتی ہی جانتا ہے اس لیئے عاشقان مصطفیٰ ہی اس دن کو شایان شان طریقہ سے منا کر رسول کریم ﷺ سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں مگر بعض عاقبت نا اندیش لوگوں کو ان کو یہ اظہار و مسرت ناگوار گزرتا ہے اور ان پر امن ،اتحاد امت کے داعی ،پاسباں ملک و ملت کی راہ میں انتظامی مسائل کو جواز بنا کر رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں جو سراسر بددیانتی اور زیاتی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان عناصر کی روک تھام بے حد ضروری ہے جو عوام میں ہو یا انتظامیہ میں ۔انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النبیﷺکے خوشی کے موقع بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو روکا جائے ۔ جشن عید میلاد النبیﷺ کے خوشی کے موقع پر نکلنے والی ریلیوں ،جلوسوں کو این اوسی سے استثنیٰ قرار دیا جائے اور ماہ محرم الحرام کی طرح ماہ ربیع الاول میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ میں نرمی برتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :