پیرمحل، نامعلوم چوروں نے کریانہ کی دکان کے تالے توڑکر نقدی چوری کرلی

منگل 15 دسمبر 2015 18:37

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) نامعلوم چوروں نے کریانہ کی دکان کے تالے توڑکر نقدی چوری کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر664/5گ ب کے رہائشی غلام دستگیر ولد محمد حسین قوم جٹ نے کریانہ کی دکان بنارکھی ہے رات کے وقت نامعلوم چور دکان کاتالہ توڑکر دکان کے غلہ سے نقدی 26ہزارروپے چوری کرکے لے گئے تھانہ پیرمحل پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔