ڈھاکہ یونیورسٹی کا پاکستان کے ساتھ اپنے تمام تعلیمی تعلقات ختم کر نے کا اعلان

منگل 15 دسمبر 2015 20:57

ڈھاکہ یونیورسٹی کا پاکستان کے ساتھ اپنے تمام تعلیمی تعلقات ختم کر نے ..

ڈھاکہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء ) بنگلہ دیش کے سب سے اعلی تعلیمی ادارے ڈھاکہ یونیورسٹی نے پاکستان کے ساتھ اپنے تمام تعلیمی تعلقات ختم کر نے کا اعلان کر دیا جبکہ یونیورسٹی نے حکومت سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک پاکستان 1971ء کی جنگ کے دوران ہونے والی مبینہ زیادتیوں کے لیے معافی نہیں مانگتا اس وقت تک اس کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بات برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :