جشن میلاد مصطفےٰ ﷺ منانا شرک کا قلع قمع اور توحید کا پر چارکرتاہے، سربراہ پاکستان سنی تحریک

حکومت کی ذمہ داری ہے وہ عید میلاد النبی ﷺکے جلسے ،جلوسوں ،ریلیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرئے ،ثروت اعجاز قادری

منگل 15 دسمبر 2015 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 دسمبر۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جشن میلاد مصطفےٰ ﷺ منانا شرک کا قلع قمع اور توحید کا پر چارکرتاہے،حضور اکرم ﷺ کے سیرت کو اپنا کر ہی عدل و انصاف کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ، عید میلاد مصطفی ﷺکے پرگراموں کو لوڈ اسپیکر ایکٹ سے مستثنیٰ قرا ردیا جائے ، ربیع الاول کے 12روزکراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے، عید میلاد النبی ﷺمیں سیکیورٹی خدشات کا خطرہ موجود ہے ،میڈیا پر خبر چلی ہے کہ دس دہشتگردکراچی میں داخل ہوچکے ہیں ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عید میلاد النبی ﷺکے جلسے ،جلوسوں ،ریلیوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرئے ، رینجرز کے اختیارت میں حیلے بہانے کی بجائے حکومت فی الفور توسیع کرئے ،دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں خدا نخواستہ کو ئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا تو یہ ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا ،پاک فوج اور رینجرز کی دہشتگردی کے خلاف شہادتوں اور قربانیوں پر سلام پیش کرتے ہیں ،کارکنان عید میلاد مصطفی ﷺشایان شان منانے کیلئے گلی محلواور گھروں کو سبز پرچم سے سجائیں اور دوردو سلام سے ملک بھر میں ٖفضاء کو معطر کردیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے اردو روڈ نزد سول اسپتال کے قریب استقبال عید میلاد مصطفی ﷺکے سلسلے میں پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی کا امن ملک کی معیشت وترقی سے جوڑا ہے ،عوام امن وامان کے قیام مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول نے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو یکجا کردیا ہے ،ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں ،PSTسمیت پوری قوم شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ،ضرب عضب آپریشن کی آخری دہشتگرد کے خاتمے تک حمایت کرتے رہینگے۔

متعلقہ عنوان :