سانگھڑ،،بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں میں خونریزتصادم ،پی پی کے مقامی رہنماسمیت 4افرادجاں بحق ،6زخمی

منگل 15 دسمبر 2015 23:04

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 دسمبر۔2015ء) سانگھڑکی بلدیاتی انتخابی مہم پھرخون سے رنگ گئی،پیپلزپارٹی اورفنکشنل لیگ کے کارکنوں میں خونریزتصادم اورفائرنگ کے تبادلے میں پی پی کے مقامی رہنماگل محمدمری سمیت 4جاں بحق،6زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سانگھڑمیں منگل کی شام پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکنشل کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوااورپھردونوں اطراف سے شدیدہوائی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماگل محمدمری سمیت چارافرادجا ں بحق جبکہ 6زخمی ہوئے ہیں ۔واقع کے بعدعلاقے کی صورتاحال کشیدہ ہوگئی اوررینجرزنے پورے علاقے کاکنٹرول سنبھال لیاہے

متعلقہ عنوان :