فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،آئندہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کیلئے پر امید ہوں،گیل

منگل 15 دسمبر 2015 23:12

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں،آئندہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ..

کنگسٹن ۔ 15 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 دسمبر۔2015ء) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے فٹ نہیں لیکن آئندہ برس پانچ روزہ فارمیٹ میں واپسی کریں گے، ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کو چاہیے کہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے محنت کریں۔ گیل نے آخری بار 2014ء میں ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کی تھی اور انہیں اب تک 103 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کمر کی سرجری کے بعد انہیں مشکلات کا سامنا ہے تاہم وہ ردھم میں واپسی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں، گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے دوبارہ کرکٹ کا آغاز کیا اور اب بگ بیش میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الوقت ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور آئندہ برس ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی میرے ایجنڈے میں شامل ہو گی۔ انہوں نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر افسردہ نہ ہوں، نوجوان ٹیم کو بڑے فارمیٹ میں کامیاب ہونے کیلئے وقت درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :