غلط جگہ پر دیا گیا اشتہار صحیح شخص تک پہنچ گیا اور ایک زندگی بچ گئی

muhammad ali محمد علی منگل 15 دسمبر 2015 23:12

غلط جگہ پر دیا گیا اشتہار صحیح شخص تک پہنچ گیا اور ایک زندگی بچ گئی
برلن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.15دسمبر 2015 ء) نیوجرسی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے بتایا کہ اس نے کریگلسٹ پر غلط جگہ ایک اشتہار دیکھا تو فیصلہ کیا کہ وہ اشتہار دینے والوں کی مدد کرے گا۔گلین کالڈربنک نے بتایا کہ وہ کریگلسٹ کے تعمیراتی سیکشن میں کچھ اشتہارات دیکھ رہا تھا کہ اس کی نظر وہاں پر گردہ کا عطیہ مانگے والے ایک شخص کے اشتہار پر پڑی۔

مذکورہ شخص نے اشتہار میں لکھا تھا کہ اسے اپنی بیوی کے لیے گردے کی ضرورت ہے۔گلین کی اپنی بیوی بھی گردے کی وجہ سے ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔ چار سال پہلے اس کی بیوی، جیسیکا، کے جسم نے عطیہ کیے گئے گردے کو قبول کرنے اسے انکار کر دیا اور یوں چند ماہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔گلین کا کہنا ہے کہ اس اشہتار کے غلط جگہ پوسٹ ہونے اور میری نظر اس پر پڑنے میں ضرور کچھ ربط ہے۔

(جاری ہے)

کیوں کریگلسٹ پر یہی جگہ ہےجہاں وہ وزٹ کرتا ہے۔گلین نے اشتہار دینے والے کو ای میل کی، نینا ساریا ، جس کے لیے گردے کی اپیل کی تھی تھی، نے بتایا کہ مجھے امید نہیں تھی کہ کوئی ہماری اپیل پر ہمیں عطیہ دے گا۔گلین نے نینا کو بتایا اسے یقین ہے اس کا گردہ نینا کے گردے سے میچ کر جائے گا۔ نینا نے اس سے پوچھا کہ اسے یہ یقین کیوں ہے ، اس پر گلین نے کہا کہ آپ کے غلط جگہ پراشتہار پوسٹ کرنے کے علاوہ میں آپ کی پوسٹ دیکھ نہیں سکتا تھا۔ پوسٹ نظر آنے کا مطلب آگے بھی سب ٹھیک ہوگا۔ گلین کا گردہ نینا سے میچ ہو گیا ہے۔ڈاکٹروں نے سرجری کے لیے 1 دسمبر کا وقت دیا ہے۔نینا نے امید ظاہر کی ہے کہ دوسرے لوگ بھی گلین کی طرح اجنبی افراد کو گردہ عطیہ کر کے زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔