وفاق کے تمام سکول اور کالجز میں شہدائے آرمی پبلک سکول کا دن منایا جائے،بچوں کو بتایا جائے کہ دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اسلام میں بے گناہ کی جان لینے کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ملے گی،وزیراعظم نواز شریف کی وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کو ہدایت

منگل 15 دسمبر 2015 23:43

وفاق کے تمام سکول اور کالجز میں شہدائے آرمی پبلک سکول کا دن منایا جائے،بچوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کو ہدایت کی ہے کہ (کل) 16دسمبر کو وفاق کے تمام سکول اور کالجز میں شہدائے اے پی ایس کا دن منایا جائے ، بچوں کو بتایا جائے کہ دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اسلام میں بے گناہ کی جان لینے کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ملے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے کیڈ کے سربراہ طارق فضل چوہدری کو ہدایت دی کہ (کل) 16دسمبر کو وفاق کے تمام سکول اور کالجز میں شہدائے اے پی ایس کا دن منایا جائے اور بچوں کو بتایا جائے کہ دہشت گردی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، اسلام میں بے گناہ کی جان لینے کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ملے گی۔ وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ اے پی ایس کی قربانی کے بارے میں بھی طلباء کو بتایا جائے۔