پشاور : سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل ، برسی کی تقریب کا آغاز ہو گیا
سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 10:50
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل ہو گیا . سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پشاور میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہیں. پہلی برسی کے موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پوری قوم بھی متحد ہے.
(جاری ہے)
تقریب میں وزیراعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اے پی ایس حملے میں زخمی ہونے والے طلبا اور شہدا کے اہلٍ خانہ بھی شریک ہیں.
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا. شہدائے اے پی ایس کے لئے منعقد کی گئی اس دعائیہ تقریب میں قومی ترانہ بھی پڑھا گیا . یاد رہے کہ گذشتہ برس 16 دسمبر کوسفاک دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 150 سے زائد طلبا اور اسٹاف شہید ہو گئے .متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.