شاہ رخ اور اجے دیوگن ایک دوسرے کے دوست نہیں‘ کاجول
بدھ 16 دسمبر 2015 11:41
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ میں شاہ رخ اور اجے دیوگن کے درمیان تعلق اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتا ہے اور اب اس پر کاجول نے بھی اظہار خیال کیا ہے۔بولی وڈ اداکارہ کاجول کا اپنے شوہر اداکار اجے دیوگن اور ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے درمیان تعلق پر کہنا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے دوست نہیں اور اس میں کوئی برائی نہیں۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کاجول سے ایک ایونٹ کے دوران سوال کیا گیا کہ شاہ رخ اور اجے کے درمیان دوستی کا رشتہ ہے یا نہیں جس پر کاجول کا کہنا تھا کہ ’یہ ضروری نہیں کہ اگر کوئی مجھ سے قریب ہے تو وہ اجے سے بھی قریب ہو، اگر دو لوگ آپس میں دوست نہیں تو اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں۔(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا ’شاہ رخ اور اجے یقیناً ایک ساتھ تقریبات میں نہیں جاتے اور تصاویر نہیں لیتے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ایک دوسرے سے نفرت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے بری باتیں کرتے ہیں۔
کاجول کے مطابق شاہ رخ ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ اپنی دوستی اجے پر تھوپتی نہیں اور نہ ہی اجے نے کبھی ایسا کیا ہے۔کاجول نے مزید کہا کہ ’شاہ رخ اور اجے کی ملاقات حال ہی میں بلغاریہ میں ہوئی تھی اور اس سے پہلے وہ ہمارے گھر پر بھی ملے اس لیے دونوں کہ درمیان کوئی مسئلہ نہیں۔خیال رہے کہ شاہ رخ اور کاجول کا شمار بولی وڈ کی بہترین جوڑیوں میں کیا جاتا ہے، دونوں آخری مرتبہ 2010 کی فلم ’مائی نیم از خان‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور پانچ سال کے طویل عرصے بعد اب یہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’دل والے‘ میں نظر آئیں گے۔فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.