وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت پہلی قومی کانفرنس 22 دسمبر کو ہو گی

بدھ 16 دسمبر 2015 11:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) وفاقی اْردو یو نیورسٹی ، شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے تحت ”پاکستان کی خارجہ پالیسی، چیلنجزاور مواقع“ کے موضوع پرپہلی قومی کانفرنس کا 22دسمبر2015کوصبح9سے شام5بجے تک مقامی ہو ٹل میں اہتمام کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کا نفرنس کا افتتاح شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کر یں گے۔ میزبانی کے فرائض صدر شعبہ تعلقات عامہ ڈاکٹر سید وسیم الدین انجام دیں گے۔ مقررین میں پروفیسر منصور اکبر کنڈی، ڈاکٹر معصومہ حسن، سابق سفارتکار مسعود خان، شاہد امین، پروفیسر سکندر مہدی اور دیگر شامل ہیں۔