چیریٹی ریس : سرینا ولیمز 2 کلو میٹر بعد ہی ٹیکسی پر سوار ہو گئیں

بدھ 16 دسمبر 2015 12:06

چیریٹی ریس : سرینا ولیمز 2 کلو میٹر بعد ہی ٹیکسی پر سوار ہو گئیں

میامی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر- 2015ء) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے اپنی چیریٹی فاﺅنڈیشن کے لیے منعقدہ 5 کلو میٹر کی دوڑ میں ’بے ایمانی ‘ کر دی ، ریس میں 3 ہزاررنرز نے حصہ لیا ، 34 سالہ سرینا ولیمز بھی شروع میں ساتھ ہی دوڑیں مگر پھر 2 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد رک گئیں اور قریب میں موجود ٹیکسی میں جابیٹھیں جو انھیں فنش لائن کے قریب لے گئی ، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھوں نے اپنی ہی ریس کے آخری 3 کلومیٹر سے جان کیوں چھڑائی ، اسی ریس میں شریک ان کی بہن وینس ولیمز نے پورا فاصلہ دوڑکر طے کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو میں انہوں نے دوڑ کر ریس پوری نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ اگلے سال وہ 5 کلومیٹر کی یہ ریس دوڑ کر پوری کریں ۔

چیریٹی ریس : سرینا ولیمز 2 کلو میٹر بعد ہی ٹیکسی پر سوار ہو گئیں