اسے کہتے ہیں لیڈر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود شہدائے اے پی ایس کی برسی میں آنے والے والدین کا استقبال کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 12:08

اسے کہتے ہیں لیڈر، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود شہدائے اے پی ایس ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : سانحہ اے پی ایس کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے . گذشتہ برس کے بعد 16 دسمبرملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن بن گیا. شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آرمی پبلک اسکول پشاور میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت شہدا کے اہل خانہ سمیت زخمی طلبا بھی شریک ہوئے. تقریب میں آنے والے شہدا کے والدین کی آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خود کھڑے ہو کر ستقبال کیا اور ان کےساتھ اظہارٍ یکجہتی کیا۔

(جاری ہے)

شہداء کے والدین کی تقریب میں آمد پر تمام شرکاء نے بھی اظہار یکجہتی کیلئے اپنی نشستوں پرکھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ یاد رہے کہ اے پی ایس حملے میں طلبا اور اسٹاف سمیت 150 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے.