سہ ملکی انڈر 19 سیریز،بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

بدھ 16 دسمبر 2015 12:16

سہ ملکی انڈر 19 سیریز،بھارت نے انگلینڈ کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل ..

کولمبو ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء) سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ سیریز میں بھارت نے انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔

(جاری ہے)

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت انڈر 19 ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان ریشابھ پانٹ 71 اور ہیمن شو 50 رنز بنا کر نمایاں رہے، ماسن کرین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انگلینڈ انڈر 19کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم آخری اوور کی تیسری گیند پر 241 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جارج بارٹلٹ کی 70 اور لارینس کی 55 رنز کی اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔ میانک اور باتھم نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔