قومی مینز جوڈو چیمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

بدھ 16 دسمبر 2015 12:20

قومی مینز جوڈو چیمپئن شپ 28 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء)پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چیمپئن شپ 28 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، ہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی)، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 30دسمبر تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال آرمی اور واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا۔