سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائینگے

بدھ 16 دسمبر 2015 12:21

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 19 دسمبر کو ..

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مقابلے19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔