چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی

بدھ 16 دسمبر 2015 12:37

چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں ..

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16دسمبر۔2015ء) چین اور متحدہ عرب امارات کی توانائی کی کمپنیاں مشترکہ منصوبے کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبہ میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔

(جاری ہے)

جوائنٹ وینچر کے تحت پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس تعمیر کئے جائیں گے جن سے 3960 میگا واٹ سستی بجلی پیدا کی جائے گی۔ توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی میٹل انویسٹمنٹ ہولڈنگ کارپوریشن اور پاور چائنہ ای اینڈ ایم انٹرنیشنل نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :