دیو آنند اور ثریاکی محبت گھرانوں کی وجہ سے توڑ نہ چڑھ سکی

دونوں نے ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھائیں لیکن گھروالے آڑے آ گئے

بدھ 16 دسمبر 2015 12:57

دیو آنند اور ثریاکی محبت گھرانوں کی وجہ سے توڑ نہ چڑھ سکی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) سریلی آواز کی مالک ثریا کی دیو آنند سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب وہ بہت کم عمر تھیں۔ یعنی اپنی عمر کے ٹین میں، جبکہ دیوآنند انڈسٹری میں نئے نئے قدم جمانے میں مصروف تھے۔ عمر اور کیریر کے واضح فرق کے باوجود ان دونوں کے درمیان محبت نے جنم لیا اور انڈسٹری میں ایک اور کہانی بننے لگی۔

(جاری ہے)

دونوں نے ساتھ جینے اور مرنے کی قسمیں کھائیں، لیکن دونوں گھرانوں مین واضح فرق ہونے کی وجہ سے ان خاندان والے اس رشتے کے لیے راضی نہ تھے۔خاص طور سے ثریا کی نانی نہیں چاہتی تھی کہ ثریا جیسی سونے کی چڑیا کسی اور ڈال پر جا بیٹھے اسی لیے دیو آنند نے انہیں ایک ڈرپوک لڑکی کہا تھا، لیکن انہوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ پیار انہوں نے ثریا ہی سے کیا۔ اسی طرح 1972میں ایک فلمی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ثریا نے اپنے اور دیو آنند کے درمیان محبت کے بارے میں کئی کھلے اشارے دیے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ دیو نے انہیں ایک بار کہا تھا کہ مذہب پیار کا دوسرا نام ہے، اسے خاندان یا سماج کے بندھنوں میں نہیں باندھنا چاہیے۔