روینہ ٹنڈن نے بے وفا قراردیکر اکشے سے تعلق ختم کردیاتھا

اکشے کمار کے ساتھ روینہ کا تعلق فلم مہرہ سے شروع ہواتھا جو بعدازاں محبت میں بدل گیا

بدھ 16 دسمبر 2015 13:01

روینہ ٹنڈن نے بے وفا قراردیکر اکشے سے تعلق ختم کردیاتھا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) روینہ ٹنڈن نوے کی دہائی کی خوبصورت اور ذہین اداکارہ جس نے جب جب کام کیا خوب کیا۔ اکشے کمار کے ساتھ روینہ کا تعلق فلم مہرہ سے شروع ہوا، جو بعدازاں محبت میں بدل گیا۔ دونوں نے خفیہ طور پر ایک مندر میں جاکر منگنی بھی کرلی تھی۔

(جاری ہے)

ان دونوں کی محبت کی گاڑی بڑی ہموار راستے پر چل رہی تھی کہ اکشے کی فلم کھلاڑیوں کا کھلاڑی ریلیز ہوئی، جس میں روینہ کے ساتھ ریکھا بھی تھیں ریکھا اور اکشے کے بڑھتے رومانس نے روینہ کو خبردار کردیا تھا۔

اکشے کی فلرٹ کی عادت کو روینہ بخوبی جان گئی تھی۔ اسی لیے1999 میں ایک انٹرویو میں روینہ نے کہا تھا کہ اکشے ہر لڑکی کو پر پوز کردیتا ہے، کیوں کہ فلرٹ کرنا اس کی سرشت میں شامل ہے۔ روینہ نے یہ کہہ کر اس تعلق کو ختم کر دیا کہ یہ شخص میرا وفادار نہیں۔ یوں یہ کہانی بھی مکمل نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :