بھارتی فلم پروڈیوسروں نے بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ کا توڑ پاکستان گلوکار ملکو کی صورت میں ڈھونڈ لیا

بدھ 16 دسمبر 2015 13:06

بھارتی فلم پروڈیوسروں نے بالی ووڈ گلوکار میکا سنگھ کا توڑ پاکستان گلوکار ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) بھارتی فلم پروڈیوسروں نے بالی ووڈ کے گلوکار میکا سنگھ کا توڑ پاکستان گلوکار ملکو کی صورت میں ڈھونڈ لیا ، ملکو نے بھارتی فلم کے تین گانوں کے لئے بھاری معاوضہ وصول کر کے معاہدہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی گلوکار ملکو حال ہی میں بھارت کے فلم پروڈیوسر کی فلم کے لئے تین گانوں کا معاہدہ کر کے پاکستان واپس آئے ہیں ۔

ان میں سے ایک گانا قرة العین کے ساتھ گایا جائیگا جبکہ دو گانے سولو ہوں گے ۔ ملکو بھارتی فلم کے تینوں گانے پاکستان میں ریکارڈ کروائیں گے ۔ فلم انڈو پاک کے موضوع پر بنائی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ ملکو نے متعدد فلم پروڈیوسروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں جن میں دو فلم پروڈیوسروں کے ساتھ گانے کے معاہدے بھی متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :