گلوکارہ حمیرا ارشد کراچی روانہ ہو گئیں

بدھ 16 دسمبر 2015 13:06

گلوکارہ حمیرا ارشد کراچی روانہ ہو گئیں

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء ) گلوکارہ حمیرا ارشد کراچی روانہ ہو گئیں جہاں وہ پاک آرمی کے زیر اہتمام ہونے والی تقریب میں پاک فوج کے شہداء اور آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغمے پیش کریں گی ۔

(جاری ہے)

کراچی میں منعقدہ تقریب میں پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کے ورثاء بھی شریک ہوں گے ۔ اس حوالے سے حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب میں حصہ لے رہی ہوں۔

متعلقہ عنوان :