برطانوی باڈی بلڈر جسامت بڑھانے کے شوق میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

بدھ 16 دسمبر 2015 13:33

برطانوی باڈی بلڈر جسامت بڑھانے کے شوق میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

مانچسٹر (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر- 2015ء) برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک باڈی بلڈر اپنی جسامت بڑھانے کے شوق میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈین وارمبی اس باڈی بلڈر کی روزانہ کی خوراک میں 10 ہزار کیلیوریز اور بہت سے انرجی ڈرنکس شامل ہوتے تھے ، اس کیساتھ ساتھ اسے سٹیرائڈز کے بے جا استعمال کی بھی لت پڑ چکی تھی ۔

(جاری ہے)

ان ادویات نے اسکے جسم تو خوبصورت بنایا لیکن اسکے جسم کے اندرونی اعضاء کو بری طرح نقصان پہنچایا ۔ ان کا جگر سٹیرائڈز کے استعمال کی وجہ سے خراب ہو گیا ۔ ڈاکٹروں نے ڈین وارمبی کو سختی سے تنبیہ کی کہ ادویات کے استعمال سے اسے جگر کا کینسر لاحق ہو چکا ہے ۔ ڈین نے علاج کی بہت کوششیں کیں لیکن وہ تمام بے سود ثابت ہوئیں اور آخر کار وہ ساڑھے 5 سال بیماری سے لڑنے کے بعد انتقال کر گیا ۔