شہدائے سانحہ اے پی ایس کی برسی کی گونج بیرون ملک میں بھی سنی گئی

شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے برمنگھم میں تقریب ، ملالہ یوسفزئی کی شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 13:34

شہدائے سانحہ اے پی ایس کی برسی کی گونج بیرون ملک میں بھی سنی گئی

برمنگھم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء) : شہدائے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو ہم سب سے بچھڑے ایک سال مکمل ہو گیا ہے . شہدا کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تقریب بیرون ملک برمنگھم میں بھی منعقد کی گئی .

(جاری ہے)

برمنگھم میں منعقد کی گئی اس تقریب میں پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے بھی شرکت کی . ملالہ یوسفزئی نے تقریب سے خطاب میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشتگروں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے طالبعلموں کو خراج تحسین پیش کیا . ملالہ یوسفزئی نے تقریب میں کہا آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ضرب قلم کی ضرورت ہے، ملالہ نے مزید کہا کہ تعلیم عام کرنے سے دہشت گردی کی وجوہات ختم کی جا سکتی ہیں.