17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،سیالکوٹ سینئرز نے گوجرانوالہ گرین کو ہراکر ریجنل کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 16 دسمبر 2015 13:40

17 واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ،سیالکوٹ سینئرز نے گوجرانوالہ گرین کو ہراکر ..

اہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) 17 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ سیالکوٹ سینئرز اور گوجرانوالہ گرین کے درمیان جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں کھیلا گیا۔ جو کہ سیالکوٹ سینئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے فتح حاصل کرکے ریجنل کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیالکوٹ سینئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔

ناصر محمود نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95، کاشف ملک 45، سہیل بٹ 23 اور خرم میر نے 19 رنز بنائے۔ گوجرانوالہ گرین کی طرف سے افتخار احمد نے 2/45، کامران بیگ 2/30، نعیم خالد 2/53 اور ارنگزیب خان نے 1/26 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گوجرانوالہ گرین 30 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 237 رنز بناسکی۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ بٹ نے 70، ماجد سعید 67 اور احسان اللہ نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

سیالکوٹ سینئرز کی طرف سے قلب شاہ نے 2/30، محمد تنویر 2/58، شاہد رفیق 1/39 اور افتخار احمد نے 1/46 وکٹ حاصل کیں۔ عدنان رشید، صغیر احمد امپائر جبکہ فرخ راجہ سکورر تھے۔ چوتھا ریجنل کواٹر فائنل میچ سیالکوٹ سینئرز اور وائٹل سٹارز کے درمیان بروز جمعرات علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ ماڈل ٹاؤن جبکہ پہلا سیمی فائنل میچ عامر کیبلز اور گجرات سینئرز کے درمیان بروز ہفتہ کو گوجرانوالہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ یاد رہے عسکری گرین راولپنڈی پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :