اپالو سپورٹس نے مریدکے جمخانہ کو 84 رنز سے ہرادیا

بدھ 16 دسمبر 2015 13:40

اپالو سپورٹس نے مریدکے جمخانہ کو 84 رنز سے ہرادیا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)اپالو سپورٹس اورمریدکے جمخانہ کے درمیان ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا جو کہ اپالو سپورٹس نے 84 رنز سے جیت لیا۔ اپالو سپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔ محمد بلال ارشاد نے 116، عمر پرویز 34، آصف اسلم 32 اور قاسم اکرم نے 30 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

مریدکے جمخانہ کی طرف سے محمد عبداللہ نے 4/44، محمد وقاص 3/49 اور جاوید نے 2/35 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں مریدکے جمخانہ 28 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔ علی رضا نے 70، محمد حسن 47 اور وقاص نے 25 رنز بنائے۔ اپالو سپورٹس کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ولید ربانی نے 5/32، عبدالرحمن 3/9 اور محمد حسن نے 2/36 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے بلال ارشاد اور ولید ربانی کے شاندار کھیل پر انہیں کیش ایوارڈ سے نوازا۔