شاہ رخ خان کی”دل والے“ کے بائیکاٹ کا مطالبہ میرا نہیں ‘ راج ٹھاکرے کا اعلان

س

بدھ 16 دسمبر 2015 13:56

شاہ رخ خان کی”دل والے“ کے بائیکاٹ کا مطالبہ میرا نہیں ‘ راج ٹھاکرے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء) مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ”دل والے “ کے بائیکاٹ کا مطالبہ انکا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

راج ٹھاکرے نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ ایم این ایس نے چترپت کرمچاری سینا کے ساتھ مشترکہ طور پر عوام سے سپرسٹار کی کی فلم ”دل والے“ کے بائیکاٹ کی اپیل نہیں کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مہاراشٹرا کے کسانوں کی امداد نہ کرنے پر سپر سٹار کی فلم کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ صرف ایم این ایس سی ایس کے چیف ایمے کھوپکر کی طرف سے کیا گیا ہے یہ پارٹی کا فیصلہ ہر گز نہیں ہے۔ واضح رہے شاہ رخ خان کی ”دل والے“ 18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :