سب کی مخالفت مول لیکر ”پیکو“ سائن کی‘دیپکا پڈکون

بدھ 16 دسمبر 2015 14:08

سب کی مخالفت مول لیکر ”پیکو“ سائن کی‘دیپکا پڈکون

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ انھیں فلم ”پیکو“ کی پیشکش قبول کرنے سے قبل دوستوں اور خیر خواہوں کی طرف سے اسے رد کرنے کیلئے کہا گیا تھا۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے ”پیکو “ کی پیشکش سب کی مخالفت مول لیکر قبول کی۔

(جاری ہے)

واضح رہے اداکارہ کوحال ہی میں بگ سٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈز2015ء میں ”پیکو“ کیلئے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔29سالہ اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں خوشی ہے کہ انکا”پیکو“ میں اداکاری کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ دیپکا پڈکون آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی تشھیری مہم میں مصروف ہیں۔ باجی راوٴ مستانی میں دیپکا کے ساتھ اداکار رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی رواں سال18دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی