شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراج عقیدت پیش کرنے کا امریکی اسکول کے بچوں کا منفرد انداز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 14:13

شہدائے آرمی پبلک اسکول  کو خراج عقیدت پیش کرنے کا امریکی اسکول کے بچوں ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء): پاکستان بھر میں آج سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہدا کے لیے دعائیں اور ان کی بہادری کو داد دی جا رہی ہے . سانحہ کے شہدا کو خراجٍ تحسین پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب کا انعقاد پشاور میں کیا گیا .

(جاری ہے)

علاوہ ازیں آرمی پبلک اسکول کے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے امریکہ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی گلو کار شہزاد رائے نے بھی شرکت کی .

تقریب میں امریکی تعلیمی ادارے کے بچوں نے ”پیس تھرو میوزک“(Peace through music)کی قمیضیں زیب تن کر رکھی تھیں. امریکی بچوں نے پاکستانی شہدا کی بہادری کی داد دیتے ہوئے ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“ گا کر سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونےوالی بچوں کو خراج تحسین پیش کیا . امریکی بچوں کی اس منفرد ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: