سانحہ پشاور نے قوم کے بچوں اور بڑوں کو نیا حوصلہ دیا ، نثار کھوڑو

بدھ 16 دسمبر 2015 14:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے قوم کے بچوں اور بڑوں کو نیا حوصلہ دیا ہے ، دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے بچوں اور بڑوں کو نیا حوصلہ دیا ہے سولہ دسمبر کو آرمی پبلک سکول میں بزدل دہشتگردوں نے بچوں کو شہید کرکے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا تھا دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف حوصلے پست نہیں ہوں گے دہشتگردی کا ہمت سے مقابلہ کرینگے تقریب کے اختتام میں انہو ں نے سندھ میں سرکاری سکولوں کے نام سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے

متعلقہ عنوان :