اب پاکستان سے سیریز کے لیے کوئی وقت نہیں بچا ہے :راجیو شکلا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 16 دسمبر 2015 14:53

اب پاکستان سے سیریز کے لیے کوئی وقت نہیں بچا ہے :راجیو شکلا

نئی دہلی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر- 2015ء) انڈین پریمیر لیگ کے چیئر مین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے پاکستان سے سیریز کی اجازت دینے میں بہت وقت ضائع کر دیا ہے اور اب اس سیریز کے لیے مناسب وقت باقی نہیں رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی نے 15سے 20دن پہلے پاکستان سے سیریز کے لیے وزارت خارجہ کو خط لکھا لیکن ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں موصول ہوا ہے، اب سیریز کے لیے کوئی ٹائم نہیں رہا ہے کیوں 30دسمبر کے بعد دونوں ممالک کے کھلاڑی اگلی سیریز کی تیاریوں میں مشغول ہوجائیں گے ۔

راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ بھارت کا جواب معلوم ہونے کے بعد پاکستان کا رد عمل کیا ہوگا ، ان کے خیال اگرچہ دیر ہوچکی ہے لیکن مودی سرکار کو پاکستان سے سیریز پر ہاں یا ناں کا جواب ضرور دینا چاہیئے ۔