واجبات کی عدم ادائیگی :

سکولوں کے لئے ایمرجنسی الرٹ پروجیکٹ بند ہو گیا

بدھ 16 دسمبر 2015 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) سیکورٹی اداروں کی جانب سے شہر میں سکولوں کو سیکورٹی انتباہ جاری ہونے کے باوجود کراچی میں شروع کیا گیا ایمرجنسی الرٹ سیکورٹی پروجیکٹ واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بند ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق
یہ انفارمیشن 16 دسمبر آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر سامنے آئی ہے تضادات یہ ہیں کہ یہی سسٹم پنجاب میں بھی ایک ہی وقت شروع کیا گیا اور اس کو صوبے کے ہر ضلع میں پڑھایا گیا ۔

ایک عہدیدار نے پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کے لئے بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کے باعثٰ کراچی پولیس نے یوفون کے اشتراک سے سنگل کلک آئی اے ایس سسٹم شروع کیا تاکہ پولیس محکمہ کے سیکورٹی آپریشنز کو مستحکم کیا جا سکے ۔ ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا کہ کراچی شہر میں کئی ماہ سے یہ سسٹم اب آپریشن نہیں ہے ۔