پنجاب فوڈاتھارٹی کا حفظان صحت ، ناقص صفائی کی صورت حال اور ملاوٹ شدہ اشیاء فرحت کرنے والوں کے خلاف تابڑتورکاروئیاں جاری

بدھ 16 دسمبر 2015 15:07

پنجاب فوڈاتھارٹی کا حفظان صحت ، ناقص صفائی کی صورت حال اور ملاوٹ شدہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) پنجاب فوڈاتھارٹی کا حفظان صحت ، ناقص صفائی کی صورت حال اور ملاوٹ شدہ اشیاء فرحت کرنے والوں کے خلاف تابڑتورکاروئیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر شہر بھر میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے چھاپے مارے جس میں واہگہ ٹاؤن کی ٹیم کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے شادی پورہ میں واقع المراج سویٹس کو سلائیڈنگ ڈورزکی غیر موجودگی اور مٹھایئوں پر حشرات کی موجودگی کی بنا پر سر بمہر کیا گیا جبکہ صدیق فش کو مچھلی سٹور کرنے کے غیر مناسب طریقے کی بنا پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

راوی ٹاؤن کی ٹیم کی جانب سے کاروائی کر تے ہوئے المدینہ ملک شاپ اور نیو بسم اللہ کشمیری دال چاول کو میڈکلزکے بغیر کاروبار کرنے کی بنا پر سربمہر کر دیا گیا جبکہ حاجی سردار ڈرائی فروٹ یونٹ کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح فیلڈ ٹیم نے حاجی پارک سوڈیوال میں واقع سوپر بیکری کو صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ، گٹر کے کھلے ڈھکنوں ، کھا نے کی اشیا ء کے غیر ڈھکے ہونے اور ہاتھ دھونے کے لئیے صابن کے میسر نہ ہو نے کی بنا پر سر بمہر کر دیا۔

گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ایل ڈی اے فلیٹس کے قریب واقع ذائقہ ریسٹورینٹ کو فریزر کی ناقص صفائی اور کھانہ سٹور کرنے کے غیر معیاری طریقے اور شاہد نہاری کو کھانے کی اشیا ء کے قریب حشرات پائے جانے کی بنا پر سر بمہر کیا جبکہ مدنی ریسٹورینٹ کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ عنوان :