پاکستان ٹینس فیڈریشن کا ڈیوس کپ گروپ ون کی میزبانی کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنیکا فیصلہ

بدھ 16 دسمبر 2015 15:10

پاکستان ٹینس فیڈریشن کا ڈیوس کپ گروپ ون کی میزبانی کیلئے سفارتی سطح ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء)پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ گروپ ون کی میزبانی کیلئے سفارتی سطح پر کوششوں کو تیز کرنے ،گراس روٹ لیول پر ٹینس کی ترقی کیلئے انٹر کلب لیول مقابلے منعقد کرانے سمیت مستقبل میں ڈیوس کپ ٹیم کی تشکیل کیلئے 10بہترین نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل لانگ ٹرم تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس بات کا فیصلہ سلیم سیف اللہ خان کی صدارت میں ہونیوالے پی ٹی ایف کی جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر سلیم سیف اللہ نے شرکاء کو پاکستان اور چین کے درمیان آئندہ سال کھیلی جانیوالی ڈیوس کپ مقابلوں کی پاکستان میں میزبانی کیلئے کی جانیوالی کوششوں سے بھی آگاہ کیا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گی اکہ ٹینس کی گراس روٹ لیول پر ترقی کیلئے انٹر کلب لیول مقابلوں کو منعقد کروایا جائیگا ، انڈر۔

(جاری ہے)

10ایونٹ کا پی ٹی ایف ائیر کیلنڈر میں شامل کیا جائیگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں ڈیوس کپ ٹیم کی تشکیل کیلئے 10کھلاڑیوں جن میں 6پنجاب اور خیبر پختونخواہ اور 4سندھ کو لانگ ٹرم ٹریننگ کروائی جائے گی جس کا با قاعدہ آغاز آئندہ سال کے آغاز پر اسلام آباد اور کراچی میں تربیتی کیمپس کے ذریعے شروع کر دیا جائیگا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سید دلاور عباس ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں عالمی معیار کے 4سینتھٹک کورٹس تعمیر کئے جائینگے ، پی ٹی ایف اپنے بہترین ایمپائرز لیول 1ایمپائرنگ کورس کرانے کیلئے بھارت بھجوائے گا جبکہ اجلاس میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کے نئے نظام کی بھی منظوری دی گئی ، جنرل کونسل کا آئندہ اجلاس کراچی میں منعقد ہو گا ۔