دنیا بھر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ارب پتی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا

بدھ 16 دسمبر 2015 15:18

دنیا بھر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ارب پتی خواتین کی تعداد میں تیزی ..

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 دسمبر۔2015ء ) دنیا بھر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ارب پتی خواتین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سوئس بینک یو بی ایس گروپ نے گزشتہ روز جاری تحقیق میں بتایا کہ20 سال پہلے کے مقابلے میں آج ارب پتی خواتین کی تعداد7 گنا زیادہ ہے۔ویلتھ مینجمنٹ سروسز فراہم کرنے والے یو بی ایس نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ دنیا میں اس وقت تقریباً 1347 ارب پتی خواتین ہیں۔

تاہم تحقیق میں کسی کا نام بتانے سے گریز کیا گیا۔

(جاری ہے)

ارب پتی افراد کے حوالے سے مردوں کو غالب اکثریت حاصل ہے لیکن گزشتہ سال ارب پتی خواتین کا تناسب 11 فیصد رہا۔گزشتہ ایک صدی میں سب سے زیادہ ایشیا میں ارب پتی خواتین کی تعداد بڑھی۔ایک صدی قبل ایشیا میں صرف تین ایسی خواتین تھیں لیکن اب ان کی تعداد 25 ہو چکی۔یو بی ایس کے مطابق، ایشیا میں ارب پتی خواتین کی نصف سے تھوڑی زائد تعداد خود محنت سے اس مقام پر پہنچیں۔ ان خواتین کی اکثریت چین، ہانگ کانگ سے ہے۔تحقیقی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یورپ کی صرف سات فیصد جبکہ امریکا کی19 فیصد ارب پتی خواتین نے خود محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :