دبئی شاپنگ فیسٹول، پاکستانی ویزا کارڈ مالکان کے لئے رعایت کا اعلان
بدھ 16 دسمبر 2015 15:38
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) دنیا بھر میں ادائیگیوں کی عالمی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی اور دبئی شاپنگ فیسٹول (ڈی ایس ایف) برائے 2016 کی ادائیگی کی باقاعدہ شراکت دار کمپنی ویزا نے خریداری کے انمول موقع فراہم کرنے کے حوالے سے مہم متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس مہم کے تحت دبئی کا دورہ کرنے والے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ویزا کارڈ مالکان فیسٹول میں الیکٹرانکس، سفری، تفریحی، پرتعیش اشیاء اور یہاں تک کے گاڑیوں کی خریداری پر 80 فیصد تک رعایت حاصل کرسکیں گے۔
یہ مہم سال 2016 میں یکم جنوری سے لیکر یکم فروری تک جاری رہے گی جس میں روزانہ خریداری کے ایک بہترین موقع کے بارے میں (deal) اعلان کیا جائے گا۔ اس کے فروغ کیلئے اندراج کے بعد ویزا کارڈ مالکان دبئی میں رہتے ہوئے خریداری کے بہترین دستیاب مواقعوں سے متعلق روزانہ موبائل/ای میل الرٹس حاصل کرسکیں گے۔(جاری ہے)
خریداری کے یہ بہترین مواقع محدود تعداد میں دستیاب ہیں، اس لئے صارفین کو موصول ہونے والے نوٹیفکیشنز پر ہر ممکن حد تک جلدی جواب دینا ہوگا تاکہ وہ دلچسپ اشیاء تقریبا نہ ہونے والی قیمتوں میں حاصل کرسکیں ۔
خریداری کے یہ بہترین مواقع پہلے آیئے پہلے پائیے کی بنیاد پر شرکاء کے لئے دستیاب ہوں گے۔ اس مہم کو متعارف کرانے کے موقع پر مشرق وسطیٰ میں ویزا کے مارکیٹنگ سربراہ کریم بیگ نے بتایا کہ تفریح، شاپنگ اور ناقابل یقین قیمت میں خریداری کرنے کے کے ایک اور تہوار کے ساتھ ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول سے شراکت داری کے لئے لوٹ آیا ہے۔ 1996 سے شروع ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹول کے آغاز سے ہی ویزا اس کا آفیشل پیمنٹ پارٹنر رہا ہے۔ ہم اپنے کاروباری تعلقات جاری رکھنے پر خوش ہیں جو اب مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ایک مستحکم برانڈ کا روپ دھار چکا ہے۔ دبئی شاپنگ فیسٹول میں شرکت کے لئے پاکستان سے دبئی آنے والے ویزا کارڈ مالکان کو انعام سے نوازنے کا یہ ایک پرجوش خیال ہے۔ انہوں نے کہاکہ صارفین ہمیشہ بہترین خریداری کے مواقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اس ضمن میں ویزا اور دبئی شاپنگ فیسٹول نے شراکت داری کی ہے تاکہ جدید مصنوعات بشمول گاڑی، فیشن برانڈز، الیکٹرانک مصنوعات، ہوٹل میں قیام اور تفریح کے لئے بہترین سودے فراہم کئے جائیں۔ اس کا آئیڈیا یہ ہے کہ دبئی شاپنگ فیسٹول میں ہر ایک کے لئے خاص موقع ہو اور پاکستان سے آنے والے شرکاء کو انتہائی کم قیمت میں وہ کچھ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے جس کی وہ خواہش کرتے ہوں۔انہوں نے کہاکہ ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول کے تصور کے ساتھ کام کررہا ہے تاکہ دبئی کو بین الاقوامی شاپنگ کے اعتبار سے اسے پسندیدہ مقام ٹہرایا جائے اور اس دلچسپ مہم کو عملی شکل دے کر دبئی شاپنگ فیسٹول کے ساتھ 21 سال کی شراکت داری کی خوشی منائی جائے۔ یہ مہم 21 سال یا اس سے زائد ویزا کارڈ مالکان کو ہدف بناتا ہے جن میں تمام پس منظر رکھنے والے افراد شامل ہیں اور وہ دبئی میں مصروف ترین شاپنگ کے موقع پر دلچسپ سودے تلاش کرتے ہیں۔ "ویزا قیمتی انعامات سے نوازنے کے ساتھ شاپنگ کرنے والوں کو الیکٹرانک ادائیگی کے تحفظ اور سہولت سے متعلق آگہی فراہم کرنے میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ انعامات کے ساتھ ساتھ دبئی میں الیکٹرانک ادائیگیوں کے ماحول میں اضافے کے لئے کاوشوں سے ہم آہنگی کے لئے ویزا دبئی شاپنگ فیسٹول میں شاپنگ کرنے والوں کو تکنیکی جدتوں جیسے ویزا پیویو کی سہولت فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے دبئی میں دکاندار محفوظ ویزا کارڈ ریڈر سے انتہائی آسانی سے بغیر پوچھے ٹرانزایکشنز کی خصوصیت رکھتا ہے۔ ویزا بے ویو متحدہ عرب امارات میں ہمہ گیر اقسام کی بڑی دکانوں، بیوٹی و ذاتی نوعیت کے مختلف چھوٹے اسٹورز ، ریستوران، سنیماء، سپرمارکیٹوں سمیت بہت سارے مقامات پر قبول کئے جاتے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.