بھارت سے سیریز کا وقت گزر چکا ہے : شہریار خان کا اقرار
ذیشان مہتاب بدھ 16 دسمبر 2015 15:53
لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار16دسمبر- 2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے بھی بالآخر اس بات کا اقرار کیا ہے کہ بھارت سے سیریز کا وقت گزر چکا ہے ۔
(جاری ہے)
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریارخان کا کہنا تھا کہ چیئر مین انگلش کرکٹ بورڈ جائلز کلارک نے بھی انہیں بتایا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اب بھی اپنی حکومت کی اجازت درکار ہے ،ہم نے انہیں کہا ہے کہ وہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا تحریری جواب لے کر دیں ، بھارت سے سیریز کا وقت تو اب ختم ہو چکا ہے لیکن ہم بھارتی بورڈ کا تحریری جواب ملنے پر ہی آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں ماہ دسمبر میں سیریز سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود بھارتی حکومت کی مسلسل ہٹ دھرمی کے باعث سیریز کے انعقاد کی تمام تر امیدیں اب دم توڑ چکی ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.