ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے ختم کرنے کا خط منظرعام پرآگیا

بدھ 16 دسمبر 2015 16:31

ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے ختم کرنے کا خط منظرعام پرآگیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے ختم کرنے کا خط منظرعام پرآگیا ہے ۔ ایس ایس پی عارب مہر نے 10دسمبر کو خط کے ذریعے ڈاکٹر عاصم کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیاتھا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات ختم کرنے کے لیے لکھا جانے والا خط منظرعام پرآگیا ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق ایس ایس پی عارب مہر نے 10دسمبر کو ڈاکٹر عاصم کے کیس میں دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا ۔تفتیشی افسر الطاف حسین نے اعلی سیاسی اور پولیس افسران کی ہدایت کے بعد عاصم حسین کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کیں ۔دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق جمع ہونے والی رپورٹ بھی میڈیانے حاصل کرلی ہے ۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کا علاج معالجہ اور سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں بے گناہ قرار دیا ۔ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کا علاج کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔ پولیس کی 497 کی رپورٹ 21 دسمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :