آرمی پبلک اسکول کے132 معصوم بچوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پوری قوم کو متحد کردیا،گورنرسندھ
بدھ 16 دسمبر 2015 16:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کہا ہے کہ گزشتہ برس سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء خاص طورپر 132 معصوم بچوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر پوری قوم کو متحد کردیا ۔ سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی پہلی برسی پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ قومی سانحہ تھا جسے قوم کبھی بھی بھلا نہیں سکتی ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے مخصوص مقاصد کے حصول کے لئے قوم کے ہونہار معماروں پر شب خون مارا ۔ آج بھی معصوم بچوں کی چیخوں کی آوازیں ذہنوں میں گونجتی رہتی ہیں اور ماؤں بہنوں کی دلخراش سسکیاں آج بھی ہمیں غمگین کردیتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حملے کا سن کر مجھ سمیت ہر ایک پریشان و حیرت زدہ رہا ذہنوں میں مختلف وسوسے آنے لگے کہ نہ جانے معصوم بچوں پر کیا گزررہی ہو گی ہر ایک دعا گو تھا کہ اللہ ہمارے بچوں کو محفوظ رکھے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.