کراچی ،مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے ،4دہشت گرد مارے گئے ،2گرفتار

بدھ 16 دسمبر 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے اور 2 کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کو بھی دھر لیا۔ کارروائی کے دوران ملنے والا 4 کلو وزنی بم بھی ناکارہ بنا دیا گیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پرپولیس نے چھاپہ مار کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں 2دہشت گرد مارگئے اور 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

مقابلے میں ایک پولیس اہکار بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اتحاد ٹاؤن پہنچ گئی اور تمام راستے سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کیا۔

(جاری ہے)

ناکہ بندی کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے زیراستعمال گاڑی کی تلاشی لی تو سکول بیگ سے بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کادہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کیااوراتحاد ٹان سے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب مچھر کالونی میں بھی سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے عزیر گروپ سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :