کراچی کے متوقع میئر وسیم اختر کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج

بدھ 16 دسمبر 2015 16:33

کراچی کے متوقع میئر وسیم اختر کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) کراچی کے متوقع میئر اور ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 مقدمات درج ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما کے خلاف تھانہ ملیر کینٹ ، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے میں 5مقدمات درج ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اختر کے خلاف الطاف حسین کے خطاب میں سہولت کار جبکہ مختلف ٹی وی ٹاک شوز میں حساس اداروں پر الزامات عائد کرنے کے بعد مقدمات درج کئے گئے ۔

وسیم اختر پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔حال ہی میں وسیم اختر پر رینجرز کی جانب سے اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا سندھ ہائی کورٹ میں دعویٰ بھی دائر کیا گیا ہے ۔ وسیم اختر نے اپنے خلاف درج کسی مقدمے میں عدالت سے ضمانت حاصل نہیں کی ہے دوسری جانب روف صدیقی کے خلاف درج مقدمات میں بھی پولیس نے وسیم اختر اور ریحان ہاشمی کومفرور قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :