آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے یکجہتی کیلئے اجتماعات کا انعقاد

بدھ 16 دسمبر 2015 16:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت آرمی پبلک اسکول کے شہداء سے یکجہتی کیلئے پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے اس سلسلے میں مرکزی اجتماع جامع مسجد نور ایمان میں منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

جس سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگااور جن مقاصد کیلئے انہوں نے اپنی جانیں قربان کیں ان کے حصول کیلئے جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ آپریش ضرب عضب کو جاری رکھا جائے اور سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بھی شرپسندوں پر کڑی نگاہ رکھی جائے اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی ،صغیر عابد رضوی،سہیل مرزا،سید علی اوسط اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور آرمی پبلک اسکول کے شہید بچوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،بعد ازاں شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :