کراچی: نیو سبزی منڈی کے قریب جنجال گوٹھ میں سرچ آپریشن ، 7مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 دسمبر 2015 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16دسمبر 2015 ء): کراچی کے علاقہ نیو سبزی منڈی میں جنجال گوٹھ کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کیا . ایس ایس پی ملیر راؤانوار کا کہنا ہے کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا ہے .

(جاری ہے)

آپریشن کے نتیجے میں 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے. ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تحقیقات کر کے مزید افراد کو بھی گرفتار کر دیا جائے گا جبکہ سرچ آپریشن کے لیے علاقہ کے داخلہ و خارجی راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے.