سوزوکی کمپنی پاکستان میں پہلی مرتبہ 660 سی سی کی چھوٹی گاڑیاں متعارف کرائے گی

بدھ 16 دسمبر 2015 16:46

سوزوکی کمپنی پاکستان میں پہلی مرتبہ 660 سی سی کی چھوٹی گاڑیاں متعارف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16دسمبر۔2015ء) سوزوکی کمپنی پاکستان میں سستی اور جدید سہولتوں سے آراستہ 660 سی سی کی چھوٹی گاڑیاں متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ دوسرے بہتر ماڈلز کی گاڑیاں بھی متعارف کرائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوزوکی کمپنی کے گلوبل سربراہکنجی سیتونے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی سے ملاقات کی اس موقع پر سوزوکی کی کمپنی کے گلوبل سربراہ نے کہا کہ سوزوکی کمپنی پاکستان میں پہلی مرتبہ 660 سی سی کی چھوٹی گاڑیاں اور دوسرے بہتر ماڈل متعارف کروانے جارہیہے نئے ماڈل سے صرف توانائی کی بچت اور ماحول دوست ہوں گے بلکہ ان میں تمام گاڑیوں کے لوازمات مہیا کئے جائیں گے ۔

سوزوکی موٹر کمپنی پاکستان میں 350 ملین ڈالر کا ایک سپیئر پارٹس بنانے کا بھی پلانٹ لگا رہی ہے جس میں 8 سے 10 ہزار ہنر مند افراد اور غیر ہنر مند پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :